ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان
ڈاکٹرفرید احمد پراچہ خاندانی اعتبارسے اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ آپ نے ایک اعلٰی علمی گھرانے میں آنکھ کھولی آپ 10 نومبر 1949 ئ کوسرگودھا میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد مولانا گلزاراحمد مظاہری ملک کے معروف عالم دین مایہ ناز مقرر اور جماعت اسلامی کے صف اول کے علمی مقام رکھنے والے رہنما تھے۔آپ کے والد گرامی نے لاہور میں ایک اعلٰی نوعیت کا علمی ادارہ "علماءاکیڈمی" کے نام سے قائم کیا تھا جس سے چند سالوں میں ہی ملک بھرسے طلبہ نے داخلہ لیا اور ایسی تربیت پائی کہ آج بھی مولاناگلزار احمد مظاہری کاکردار ان فارغ التحصیل علماءمیں نظر آتا ہے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کو بچپن سے ہی دینی ماحول میسر آیا تو اپنے دینی تعلیم کی طرف شغف کی وجہ سے قرآن و حدیث کے علوم حاصل کیے۔جامعہ قاسم العلوم سرگودھا سے دینی تعلیم حاصل کی اور ادیب عربی اور عالم عربی کے امتحانات بھی لاہور بورڈ سے پاس کیے اور اس طرح عربی اوردینی علوم میں مہارت وشغف مزید پختہ ہوگیا۔ بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے 1975 ءمیں ایل ایل بی اور 1976 ءمیں جامعہ ھٰذاسے ہی علوم اسلامیہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
جس کے بعد جامعہ پنجاب سے ہی پی ایچ ڈی(ڈاکٹریٹ)کی ڈگری بھی حاصل کی۔ آپ نے دینی ودنیاوی تعلیمی مصروفیات کے دوران دینی مدارس کی ملک گیر تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ اور کالجز، یونیورسٹیز کی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ اسی دوران آپ75۔1973میں سٹوڈنٹ یونین جامعہ پنجاب کے صدر بھی رہے۔ جماعت اسلامی میں شمولیت کے بعد دینی اور سیاسی محاذ پر نمایاں کردار اداکرتے ہوئے مختلف تنظیمی سیاسی و سماجی ذمہ داریوں (عہدوں) پرکام کرتے رہے۔1990میں لاہور سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔
دوتعلیمی اداروں علماءاکیڈمی منصورہ لاہور اورتعمیر سیرت کالج ماڈل ڈگری کالج لاہور کے سربراہ بھی ہیں جبکہWAMY (ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ) سعودی عرب کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مختلف کتابوں جیسے سفر شوق(سفرنامہ حج)سارا جہاں ہمارا(سفرنامہ یورپ، امریکہ)یہ فاصلے یہ رابطے(سفرنامہ) اورایک تحریک ایک انقلاب کے مصنف بھی ہیں۔
پراچہ صاحب کے پاکستان ٹیلی ویڑن اور پرائیویٹ چینلزاےآروائی،جیو، آج، اپنا،اے ٹی وی،ٹی وی ون،انڈس،سی این بی سی،بزنس پلس،الجزیرة العربیة اور ریڈیوکے علاوہ قطرٹی وی،ریڈیو کویت،ریڈیو سعودی عرب،جدہ اور مکہ ریڈیو، بی بی سی (اردو سروس) ریڈیو چین(اردوسروس)ڈنمارک(اردو سروس)وغیرہ میں درجنوں پروگرام نشر کیے جاچکے ہیں۔