میاں مقصود احمد نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان
میاں مقصود احمد یکم مارچ 1952 ءمیں پیدا ہوئے۔ میٹرک کی تعلیم مقامی سکول میں حاصل کرنے کے بعد 1972 ءمیں ایف ایس سی گورنمنٹ کالج وحدت روڈ لاہور سے فرسٹ ڈویڑن میں کی۔ بعد ازاں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔
1978 ءتا 1979 ءاسلامی جمعیت طلبہ لاہور ، اور 1979 ءتا1980 ءدومرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم رہے، 1980 ءتا1981 ءاسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے طور پر فرائض انجام دیے۔
1986 ءسے 1989 ءتک 4 سال جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہے۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل بن گئے۔
1999ءتا2004 ءجماعت اسلامی ضلع لاہور کی امارت کے فرائض سرانجام دیے۔ 2004 ءسے اب تک جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ آپ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان کے بانی رکن اور وائس چیئرمین بھی ہیں