چوہدری محمد اسلم سلیمی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان
چوہدی محمد اسلم سلیمی تیس(30) جون 1933 ءکو برج کلاں ضلع قصور(پنجاب) میں پیداہوئے۔چوہدی محمد اسلم سلیمی لاءگریجویٹ ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے1957 ءمیں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔1973 ءمیں انہوں نے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل1972 ءمیں ٹیکسیشن اور لیبر لاز میں ڈپلومہ بھی کیا۔وہ عربی اور فارسی زبان سے بھی آگاہی رکھتے ہیںجبکہ تفسیر میں خصوصی کورس بھی کیا۔ وہ 1961 ءمیں مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ بنے اورچند سال پریکٹس کی۔
اسلم سلیمی 1963 ءمیں قصورشھر میں جماعت اسلامی پاکستان کے رکن بنے۔ اس کے بعد 1964 ء سے دسمبر1965 ءتک سب ڈویڑن قصورکے علاقائی نظم کے امیر کی ذمہ داری ادا کی اور پھرجماعت کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔
1966 ءسے 1970 ءتک مغربی پاکستان میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل رہے۔ 1970 ءسے1987 ءتک جماعت اسلامی پاکستان کے نائب قیم(ڈپٹی سیکرٹری جنرل) اور 1987 ءسے 1993 ءتک قیم (سیکرٹری جنرل)رہے .بعد ازاں1993 ءمیں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر بنائے گئے۔
اسلامک پبلیکیشنزلمیٹڈ کمپنی کے1978 ءسے ڈائریکٹر چلے آرہے ہیں۔ ادارہ معارف اسلامی منصورہ کے نائب صدرکی ذمہ داری پر فائز ہیں۔ ویمن کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے ایڈوائزر اور مجلس شورٰی کی قانونی معاونت کمیٹی کے صدر ہیں۔
اپنی مادری زبان پنجابی کے علاوہ اردو،انگریزی،عربی اور فارسی جانتے ہیں اورگفتگو کرسکتے ہیں۔
چوہدری محمد اسلم سلیمی بیرون ملک خصوصًا سعودی عرب،کویت،متحدہ عرب امارات،بحرین، قطر،یمن،ایران،افغانستان،لیبیا، برطانیہ،امریکہ،ترکی اور کینیڈا کے دورے کرچکے ہیں۔