مزدور دوست ،لیبر پالیسی ، نج کاری
جماعت اسلامی کی حکومت صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ لیبر پالیسی کی نئی تشکیل کرے گی۔
٭۔ صنعتی اداروں کے منافع میں مزدوروں کو مناسب حصہ دیا جائے گا
٭۔ مزدوروں اور کارکنوں کی اجرتیں اور معاوضے منصفانہ اور مناسب ہوں گے اور انڈیکیشن کے اصول کے تحت ہر سال افراطِ زر اور قیمتوں کے مطابق اجرتوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
٭۔ منافع بخش صنعتوں اور حساس مالی و صنعتی اداروں کی نج کاری سے گریز کیا جائے ، اور جن اداروں کی نج کاری نامناسب شرائط یا انتہائی کم قیمت پر ہوئی ہے ان پر نظر ثانی کی جائے گی۔ نیز نجکاری اس انداز میں کی جائے گی جس سے اجارہ داری اور استحصال نہ ہو ۔
٭۔ نجکاری میں متعلقہ ادارہ کے کارکنوں کو ہرحال میں ترجیح دی جائے گی اور ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
٭ ۔ نج کاری کی آمدنی قرضوں کی ادائیگی اور تعلیم و صحت عامہ سے متعلق فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
٭۔ آجر اور اجیر کے بہتر تعلقات اور اصلاح کار کے لئے انجمن سازی اور یونین کی اجازت دی جائے گی۔
٭۔ بجٹ سازی ، نج کاری اور دیگر معاملات کے لئے ٹریڈ یونین رہنماﺅں سے مشاورت ضروری قرار دی جائے گی۔
٭۔ افرادی قوت کے بہترین استعمال کے لئے کارکنوں کی تعلیم و تربیت کا نظام رائج کیا جائے گا۔
٭۔ لیبر عدالتوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔
٭۔ مزدوروں کو رہائشی اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے بچوں کی مفت تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔
٭۔ بعد از ملازمت ، مزدور کی پنشن کا نظام نافذ کیا جائے گا۔
٭۔ سرکاری اور نجی شعبہ میں ٹھیکہ داری نظام ختم کردیا جائے گا۔
٭۔ مزدوروں کی پیشہ وارانہ تربیت کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
٭ مزدوروں کی بہبود کے فنڈز قوانین پر نظرثانی کرکے صرف مزدوروں کے مفا د میں استعمال کیے جائیں گے اوران کے غلط استعمال کو روکا جائے گا۔
بزرگ شہریوں کا تحفظ و احترام،معذور اورا سپیشل شہریوں کے حقوق کا تحفظ :
o سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ریٹائرڈ افراد کی اوران کے بعد ان کی بیوہ گان کی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے گا۔
o پنشن میں ہرسال مہنگائی کی شرح سے اضافہ کا قانون بنایاجائے گا۔
o 60سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ان کے زیر استعمال ایک ذاتی گھر پر پراپرٹی ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔
o 60سال سے زائد عمر کے افرادکو ان کے زیر استعمال ایک کار یا موٹر سائیکل پر موٹر وہیکل ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔
o ہوائی سفر، ریلوے ، پبلک ٹرانسپورٹ، گیسٹ ہاﺅسز وغیرہ میں سینئرسٹیزنز کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔
o سینئر سٹیزنز اور معذور شہریوں کے آرام و احترام کے پیش نظر ہر پبلک مقام پر ان کے لیے علیحدہ کاﺅنٹر ہوں گے۔
o بے روزگار اوربے آسرابزرگ شہریوں کو ماہانہ خصوصی الاﺅنس دیا جائے گا۔ نیز ان کی مستقل نگہداشت کے لیے باعزت نظام بنایا جائے گا۔