عشق مصطفیٰ کاتقاضا ہے کہ نظام مصطفیٰ کے ذریعے پیغام رحمت للعالمین کو عام کیاجائے۔راشد نسیم
کراچی 26جنوری2012ء:جماعت اسلامی سندھ کےجنرل سکریٹری و دینی اسکالر راشد نسیم نے کہا ہے کہ عشق مصطفی کا تقاضہ یہ ہے کہ پیغام مصطفی کو عام اور نظام مصطفی کو قائم کر کے نفرتوں کا خاتمہ اور دنیا کو امن کا گہوارا بنایاجائے۔آج کی بھٹکتی اور سسکتی ہوئی انسانیت کو چین و سکون اور دنیا میں امن پیغام رحمت للعا لمین پر عمل درآمد میں ہی مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جماعت اسلامی گلشن اقبال کے تحت اقصیٰ مسجد میں پیغام سیرت مصطفی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راشد نسیم نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں امت کے اندر بیداری کی ایک لہر ہے۔اس صورتحال میں عالم اسلام کے اندر پاکستان کوایک اہم مقام حاصل ہے۔ان شاءاللہ پاکستان کے عوام بھی عالم اسلام کی طرح پیغام مصطفی کو عام اور مصطفوی نظام کے نفاذ کیلئے دینی جماعتوں کو کامیاب کریں گے۔